سوہاوہ ( نمائندہ جہلم جیو ) جی ٹی روڈ سوہاو ہ موت بانٹنے لگی جگہ جگہ گڑھے آئے روز حادثات سے قیمتی جانیں ضائع ہونے لگیں ، کروڑوں روپے مرمت کے نام پر ضائع تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ سوہاوہ پر جگہ جگہ گڑھوں سے حادثات معمول بن گئے ہیں جبکہ متعدد موٹر سائیکل سوار ٹانگیں بازوں تڑوا بیٹھے کروڑوں روپے مرمت کے نام پر ضائع ہو رہے ہیں جی ٹی روڈ سوہاوہ راولپنڈی سے جہلم جانے والی سڑک پنڈ متے خان سے ٹول پلازہ تک انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے جبکہ تین ماہ قبل اس روڈ کی مرمت کے نام پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے لیکن مرمت کے چند دن کے بعد ہی روڈ کی حالت پہلے سے بھی ابتر ہو گئی جبکہ اب جہلم سے راولپنڈی سائیڈ روڈ کی مرمت کا کام شروع ہے لیکن انتہائی ناقص کوالٹی سے روڈ کی تعمیر کی جا رہی ہے جبکہ انجنیئر ز اور محکمہ این ایچ اے کے اعلیٰ احکام بھاری نذرانہ لے کر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ستم ضریفی کی انتہا ہے کہ سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے خرچ ہو رہے ہیں لیکن ناقص تعمیر پر نہ صرف محکمہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے بلکہ سوہاوہ شہری کی مقامی قیادت نے بھی ناقص تعمیر پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں ۔ دسمبر 2016میں جی ٹی روڈ پر ایک المناک حادثہ جس میں چودہ قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اس حادثہ کی ایک بڑی وجہ جی ٹی روڈ کی ناقص تعمیر اور گڑھے بھی تھے لیکن اس کے باوجود محکمہ این ایچ اے کے اعلیٰ احکام دفتروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سوہاوہ جی ٹی روڈ کی ناقص تعمیر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹھیکدار کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں تاکہ سرکاری خزانے سے خرچ ہونے والی رقم سے عوام مستفید ہو سکیں ۔
The post جی ٹی روڈ سوہاو ہ موت بانٹنے لگی appeared first on JhelumGeo.com.