جہلم(عبدالغفور بٹ)مرحوم سید محمد شاہ مدنی کی غریب پروری اور انسان دوستی اپنی مثال آپ تھی۔مرحوم نے اپنی زندگی نہایت سادگی اور انسانی ہمدردی کے تحت گزاری جس سے بے شمار لوگوں کی زندگیاں بدل گئیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور شفاعت مصطفیﷺ سے نوازے۔ان خیالات کااظہار مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے گزشتہ روز ضلعی امیر مرکزی جماعت اہلسنت جہلم اور مجاہد تحریک تحفظ ناموس رسالت مآبﷺ صاحبزادہ سید خلیل حسین کاظمی کے کزن اور سوہاوہ کی معروف سیاسی اورسماجی شخصیت سید محمد شاہ مدنی کے ختم قل کے موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کیا۔مرحوم کا ختم قل گزشتہ روز سوہاوہ میں ان کے آبائی گاؤں نور پور سیداں میں پڑھا گیا۔اس موقع پر جہلم اور پنجاب کے دیگرشہروں کے علاوہ آزاد کشمیر کی معروف سیاسی شخصیات جن میں آزاد کشمیر کے سابق صدور،سابق وزراء اعظم،سابق وفاقی وزراء ، سابق مشیران اور ممبران قانون ساز اسمبلی بھی شامل تھے۔اس موقع پر شرکاء نے مجاہد اہلسنت سید خلیل حسین شاہ کاظمی سے خصوصی طور پر ان کے چچا زاد بھائی سید محمد شاہ مدنی مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و غم کااظہار کیااور مرحوم کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
The post صاحبزادہ سید خلیل حسین کاظمی کے کزن کی ختم قل ادا کر دی گئی appeared first on JhelumGeo.com.