ملکوال(نامہ نگار)معذور بچہ پیدا ہونے پر شوہر راجہ جاویدنے میری اجازت کے بغیر دوسری شادی کر کے مجھے بچوں سمیت گھر سے نکال دیا ہے ،معذور بچے کا ماہانہ علاج کے اخراجات بیس ہزار کے قریب ہیں جو پورے نہیں کر سکتی بوڑھی والدہ کے ساتھ شہید والد کی پینشن سے گزر بسر کر رہے ہیں عدالت انصاف دے ،ماہانہ 5000 خرچہ دے رہا ہوں گھر سے نہیں نکالا عدالت جو فیصلہ کر ے قبول ہو گا،راجہ جاوید کا موقف،تفصیلات کے مطابق ملکوال کے علاقہ ماجھی کی رہائشی یاسمین بی بی نے میڈیا کو بتایا کہ 2006 میں میری شادی ماجھی کے رہائشی جاوید اقبال کے ساتھ ہوئی تھی پہلے بیٹے کی پیدائش پر بھی خاوند نے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا تھا مگر میں چار سال بعد بھائی کے ساتھ خود ہی شوہر کے گھر چلی گئی مگر جب 2012 میں دوسرا بیٹا معذور پیدا ہو ا تو میرے خاوند راجہ جاوید ناصر نے اسکا ذمہ دار مجھے ٹھہرانا شروع کر دیا اور آئے روز مار پیٹ اور گالم گلوچ وطیرہ بنا لیا جبکہ ایک سال قبل مجھے معذور بیٹے کے ہمراہ گھر سے نکال دیا،میرے والد سندھ پولیس میں سب انسپکٹر تھے جو کراچی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہو گئے ،اب میں اپنی بیوہ ماں کے پرانے اور ٹوٹ پھوٹ کے شکار گھر میں شہید والد کی پینشن پر گزارہ کر رہی ہوں میرا خاوند نہ تو بڑے بیٹے عدنان کی تعلیم و تربیت کا خرچہ دیتا ہے اور نہ معذور بیٹے فرحان کے علاج کرواتا ہے،یاسمین بی بی نے کہا کہ وہ ان حالات سے دلبرداشتہ ہو کر عدالت سے رجوع کیا لیکن عدالت نے 5000 روپئے ماہانہ خرچہ مختص کیا ہے جبکہ معذور بیٹے کے علاج کا ماہانہ خرچہ بیس ہزار کے قریب ہے اور دوسرے بیٹے کی تعلیم اور دیگر اخراجات اس سے الگ ہیں،خاوند کی طرف سے عدم تعاون کی بنا پر بچے کا علاج بھی نہیں کروا سکتی جسکی وجہ سے اسکی جان کو خطرہ ہے، مجھے اور میرے بچوں کوانصاف دے ۔اس حوالہ سے راجہ جاوید ناصر جو کہ بیرون ملک مقیم ہے سے بھی رابطہ کیا گیا تو اسکا موقف تھا کہ دوسری شادی قانونی حق ہے،یاسمین کو ماہانہ 5000 خرچہ دے رہا ہوں گھر سے نہیں نکالا اورنہ چھوڑا ہے عدالت جو فیصلہ کر ے قبول ہو گا۔
The post معذور بچہ پیدا ہونے پر شوہرنے دوسری شادی کر کے مجھے بچوں سمیت نکال دیا،یاسمین بی بی appeared first on JhelumGeo.com.