پائی خیل(نامہ نگار)پائی خیل میں سیوریج نظام نہ ہونے کے باعث گنداپانی ٹوٹی ہوئی نالیوں میں ہوتاہوااُکھڑی سولنگ گلیوں کے گڑھوں میں کھڑاہوکرنہ صرف آمدورفت میں مشکلات پیداکرتاہے بلکہ موذی بیماریاں پھیلانے کاموجب اورمچھروں کی آمجگاہ بنا ہواہے ۔ادھررہی سہی کسرہرگلی کوچے میں پڑے گندگی کے ڈھیروں نے پوری کررکھی ہے ۔جس سے نہ صرف تعفن اٹھ رہی ہے بلکہ آمدورفت کے راستوں کوتنگ اور وبائی امراض پھیلانے کاباعث بنے ہوئے ہیں ۔علاوہ ازیں شہرکی گلی کوچوں میں آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں دن رات آوارہ پھرتے نظرآتے ہیں جس سے شہری ہروقت ان سے خوف زدہ ہیں ۔کتے پاگل ہوکرلوگوں،جانوروں کے لئے وبال جان بنے ہوئے ہیں عوامی حلقوں نے پائی خیل میں سیوریج نظام گندگی کے ڈھیروں کوہٹانے اورآوارہ کتوں کوتلف کرنے کاضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے ۔
The post پائی خیل میں سیوریج نظام نہ ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا appeared first on JhelumGeo.com.