Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سلطان والہ غربی بجلی ،پانی ،سکولزودیگربنیادی سہولیات سے محروم

$
0
0

پائی خیل(نامہ نگار)سلطان والہ غربی بجلی ،پانی ،سکولزودیگربنیادی سہولیات سے محروم تفصیلات کے مطابق آج کے ترقی یافتہ دورمیں بھی موچھ کا علاقہ سلطان والہ غربی ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے پسماندگی کاشکار ہے آئے روزسلطان والہ غربی موچھ کے مکینوں کے مسائل میں روز بروزاضافہ ہورہاہے ۔ علاقہ میں اکثر ڈیرہ جات ڈیرہ مجید والہ ، ڈیرہ سونی خیل اور ڈیرہ محمد خان آج کے دور میں بجلی ،پینے کے صاف پانی ودیگربنیادی سہولیات سے محروم ہیں اس کے علاوہ بچوں اور بچیوں کی تعلیم کے لئے ہائی سکول نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ اور طالبات کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔طلبہ وطالبات کئی میل کا سفر کرکے دور دراز کے علاقوں میں جاکر تعلیم کے حصول کو ممکن بناتے ہیں جبکہ اکثرغریب والدین نزدیکی سکول نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم نہیں دلواتے ۔عوامی وسماجی حلقوں کے علاوہ کسان راہنما نمبردار اس خان ، نمبردار اکرام خان ،قیصر نواز پوڑاودیگرنے ڈپٹی کمشنرمیانوالی اور ممبران اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سلطان والہ غربی موچھ کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے گرانٹ فراہم کی جائے تاکہ یہاں کے مسائل کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے۔

The post سلطان والہ غربی بجلی ،پانی ،سکولزودیگربنیادی سہولیات سے محروم appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles