پائی خیل(نامہ نگار)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پائی خیل کے طلباء کوپڑھانے کی بجائے مزدوری پرلگاکرانکامستقبل تاریک کیاجارہاہے۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائزہائی سکول پائی خیل کے رئیس مدرسہ نے زیورِ تعلیم سے آراستہ ہونے کے لئے آنیوالے طلباء کومزدوری پرلگادیاجس سے نہ صرف انکامستقبل تاریک کیاجارہاہے بلکہ والدین کے سوہانے خواب چکناچورکیے جارہے ہیں۔جس کی وجہ سے ہرسال سکول کارزلٹ نہ ہونے کے برابرآتاہے۔عوامی وسماجی حلقوں نے ارباب اختیارسے اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے۔
The post گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پائی خیل کے طلباء کوپڑھانے کی بجائے مزدوری پرلگادیا گیا appeared first on JhelumGeo.com.