Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے کارکنان و سابق عہدیداران نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 89ویں سالگرہ کا کیک مقامی دفتر میں کاٹا

$
0
0

جہلم(محمداشتیاق پال)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے کارکنان و سابق عہدیداران نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 89ویں سالگرہ کا کیک مقامی دفتر میں کاٹا،کیک رخسانہ کوثر سابق ضلعی صدر پی پی پی( خواتین)،زینت تاج،محمداشتیاق پال سابق ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری،میاں رشید احمد،آصف ڈار،آفتاب بٹ ودیگر نے ورکرز کے ساتھ ملکر مختلف گروپ کی شکل میں کاٹا،اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی عوامی خدمات اور آج تک عوام کے دلوں پر حکمرانی کرنے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ،انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کل بھی عوام کے دلوں میں تھے اور آج بھی ان کا نام پاکستانی عوام کے لبوں پر جاری و ساری ہے،اس موقع پر بلاول نظامی،نوید اعجاز،طالب علم راہنماؤں نے شہید بھٹو کی بصیرت پر سیر حاصل گفتگو کی،تقریب میں میاں رشید احمد،محمداشتیاق پال،رخسانہ کوثر،زینت تاج،آصف زمان ڈار،انجینئر حافظ سرفراز احمد،طارق نسیم بٹ،میاں وسیم،امیر حمزہ راؤ،آفتاب بٹ،مرزا انیس،مرزا گل شیر،ملک ہمایوں ،طارق محمود،مرزا ستار بیگ،راؤ یونس،اظہر عباس عرف لالے شاہ،سید افتخار کاظمی،خان عزیز،ملک خادم حسین،ارمان،میاں مسعود،داؤ د خان،جاوید احمد،بلاول نظامی،نوید اعجازودیگر نے شرکت کی،

The post پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے کارکنان و سابق عہدیداران نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 89ویں سالگرہ کا کیک مقامی دفتر میں کاٹا appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles