للِہ ( نور چغتائی سے )اللہ کے کرم سے میں جب بھی اقتدار میں آیا شہر کی تعمیروترقی اور عوام کے مسائل میری اولین ترجیح رہی شہر میں ہسپتال،ایم سی گرلز سکول کی نئی بلڈنگ،سوہال میں بجلی،ریحان کالونی میں سوئی گیس جیسی سہولتیں میرے دورے اقتدار میں آئیں اور ہر لمحہ بہ لمحہ کھیوڑہ شہر اور عوام کی بہتری کے لیے کوشاں رہا ہوں ان خیالات کا اظہار امیدوار چیئرمین و سابق سٹی ناظم کھیوڑہ ڈاکٹر عابد صدیق ریحان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اقتدار کے علاوہ بھی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کوشاں رہا ہوں اور عوام کی خدمت کرنے کے لیے دن رات ایک کیے رکھا مجھ پر اللہ پاک کا کرم ہے میری جتنی زندگی ہوئی میں اقتدار میں آوٗں یا نہ آوں میں پھر بھی عوام کی خدمت کرنے کے لیے دن رات کوشاں رہتا ہوں اور رہوں گا الحمداللہ میں نے اپنے دورے اقتدار میں کھیوڑہ کی عوام کو سول ہسپتال کی نئی بلڈنگ اور منظوری دلوائی ایم سی گرلز ہائی سکول میں تین بلاک بنوائے جن کے تقریبا 25 کمرے ہیں اور اس کے علاوہ سوہال کی آبادی کو بجلی فراہم کی اور ریحان کالونی کو سوئی گیس مہیا کروائی اور ڈھوک نور محمد کی آبادی کا دیرینہ مسئلہ بجلی کا تھا وہ بھی الحمداللہ میں نے اپنے ناظمی دور اقتدار میں کروائے اور اس کے علاوہ دیگر کاموں کو بھی ترجیح دی اور اب اگر اللہ پاک نے مجھے عوام کی خدمت اور شہر کی تعمیروترقی کا موقع دیا تو میں انشاء اللہ چیئرمین منتخب ہو کر شہر کے دیرینہ مسائل حل کرنا اور شہر کی تعمیروترقی میری اولین ترجیح ہو گی
The post اللہ کے کرم سے میں جب بھی اقتدار میں آیا شہر کی تعمیروترقی اور عوام کے مسائل میری اولین ترجیح رہی،ڈاکٹر عابد صدیق ریحان appeared first on JhelumGeo.com.