مری(عثمان علی سے)عید میلادالنبیﷺ1438ھ کے سلسلے میں مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام محفل میلاد النبیﷺ (برائے خواتین) کا انعقاد کیا گیا۔جس میں خواتین نعت خواں شیریں فاطمہ ، سندس حسن بلوچ، عائشہ عباسی، حدیفہ خلیل، طیبہ اسلم ، نایاب بشیر، کومل منظور، ماہ نور ناصر، راشدہ کنول، طاہرہ خالق، شکیلہ صابر نے سرورکونین حضرت محمد ﷺ کے حضور ہدیہ نعت کے نذرانے پیش کئے جس سے پورے ہال میں وجد طاری ہوگیا،محفل میلاد کے اختتام پر ملکی سلامتی اور استحکام کے دعا کی گئی، اس پروقار تقریب میں خواتین عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آرٹس کونسل کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔
The post عید میلادالنبیﷺ1438ھ کے سلسلے میں مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام محفل میلاد النبیﷺ appeared first on JhelumGeo.com.