Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

حویلیاں طیارہ حادثے میں24سالہ انجینئر نعمان شفیق جاں بحق ۔

$
0
0

جہلم(عبدالباسط)حویلیاں طیارہ حادثے میں24سالہ انجینئر نعمان شفیق جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق محمد نعمان شفیق رہائشی ہڈالی دینہ جو آغا خان رولر پروگرام میں انجینئیرکام کرتا تھا پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں شہید ہوگئے محمد نعمان شفیق مرحوم گذشتہ ماہ اپنی سالگرہ منانے کے لیے دینہ آئے تھے اُن کے حقیقی بھائی نے بتایا کہ میرا بھائی مجھے ملنے کے لیے چترال سے آرہا تھا۔ اُن کاکہنا تھا کہ وہ کویت میں ملازمت کرتے ہیں اپنے بھائی متعلق بتایا کہ اُن کی عمر 24سال تھی وہ بلکل غصہ نہیں کرتا تھا اہل خانہ کے ساتھ ان کا رویہ دوستانہ تھا۔ سب سے زیادہ پیار وہ مجھ سے کرتے تھے اُن کی اچانک وفات سے اہل خانہ ہوش کھو بیٹھے شہر دینہ میں حادثے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہر شخص کی آنکھ اشک بار تھی۔

The post حویلیاں طیارہ حادثے میں24سالہ انجینئر نعمان شفیق جاں بحق ۔ appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles