جہلم (وسیم تبریز) جماعۃ الدعوۃ کی فلاحی تنظیم ،فلاح انسانیت فاونڈیشن کے زیر اہتمام چک اکا بلمقابل گونمنٹ ہائی سکول جی ٹی روڈ دینہ پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کررہی ہے،جس میں مایہ ناز ڈاکٹرز اور پیراء میڈیکل سٹاف شرکت کرے گا ،ڈاکٹرز حضرات میں،ڈاکٹر مختار احمد (انچارج شعبہ امراض چشم DHO) جہلم،ڈاکٹر اعجاز احمد شیخ (انچارج شعبہ بچگان DHO) جہلم،ڈاکٹر کپٹن (ر) ہمایوں اصغر چوہدری (انچارج شعبہ امراض دل DHO)جہلم،ڈینٹل ڈاکٹرزوالفقار احمد،ڈینٹل سرجن(انچارج شعبہ ڈینٹیسٹDHO) جہلم،ڈاکٹر شاہد تنویر ،MBBS(انچارج فضل اسپتال سول لائنیز جہلم)لیڈی ڈاکٹر زینب عرفان (انچارج ماہر امراض نسواں جہلم)،ڈاکٹر شکیل منہاس MBBS(سابق ایم ایس THOسرائے عالمگیر ) شامل ہیں،یہ بات فلاح انسانیت فاونڈیشن جہلم کے انچارج محمد افضل نے اپنے ایک بیان میں کہی، اس میڈیکل کیمپ ہمیشہ کی طرح اس میں ESGاور الٹراساونڈ ،شوگر ،اور بلڈ ٹیسٹ فری کیئے جائیں گے اور اس کام میں خصوصی معاونت سیدشہزادالحسن بخاری شاہ ،ندیم عاشق،چوہدری اشتیاق احمد(السید ویلفیر سوسائٹی ضلع جہلم )کر رہے ہیں دور دراز علاقوں میں فلاح انسانیت فاونڈیشن پسماندہ لوگوں کی مدد کرتی ہے اور اس میڈیکل کیمپ کا مقصد ان لوگوں کوجن کو بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں انہیں میڈکل کی سہولیات اوور دیگر سہولیات مفت فاہم کرنا ہیں ،اور فلاح انسانیت فاونڈیشن ہمیشہ کی طرح ہر قسم کے تفرقے بالا تر ہو کر کام کرتی ہے
The post فلاح انسانیت فاونڈیشن کے زیر اہتمام چک اکا بلمقابل گورنمنٹ ہائی سکول جی ٹی روڈ دینہ پر فری میڈیکل کیمپ appeared first on JhelumGeo.com.