Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

’بلدیاتی دنگل‘چیئرمین،وائس چیئرمین کے ٹکٹوں پر ’رولے‘،مسلم لیگ ن جہلم کے کیمپ میں ’کبھی خوشی کبھی غم‘کے مناظر

$
0
0

جہلم(محمدشہباز بٹ)’بلدیاتی دنگل‘چیئرمین،وائس چیئرمین کے ٹکٹوں پر ’رولے‘،مسلم لیگ ن جہلم کے کیمپ میں ’کبھی خوشی کبھی غم‘کے مناظر،ٹکٹ نہ ملنے پر کبھی ایک ناراض کبھی دوسرا ناراض،روٹھنے اور منانے کا سلسلہ جاری،ضلع کونسل کیلئے راجہ قاسم علی خان ،راجہ احمد شوکت،وائس چیئرمین ضلع کونسل کیلئے ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری اور مظفر اقبال نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے جنرل سیکرٹری حافظ اعجاز جنجوعہ کی ٹکٹ کے حصول کیلئے بھر پور کوششیں ،ضلع بھر میں ضلع کونسل کا ٹکٹ تبدیل ہونے کی قیاس آرائیاں،میونسپل کمیٹی جہلم کی وائس چیئرمینی کا ’’پھڈا‘‘مسلم لیگ ن جہلم کے وڈیروں کی کوششوں سے حل ہو گیا،حاجی مرزا راشد ندیم نے چیئرمین جبکہ چوہدری مقبول حسین نے وائس چیئرمین کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،چوہدری مقبول حسین صرف ’6‘ماہ کیلئے میونسپل کمیٹی جہلم کے وائس چیئرمین ہوں گئے،چوہدری آصف ساڑھے تین سال کیلئے میونسپل کمیٹی جہلم کے وائس چیئرمین ہوں گئے۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلہ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر مسلم لیگ ن میں روٹھنے اور منانے کا سلسلہ جاری ہے،ٹکٹوں کا اعلان ہوتے ہی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے خواہشمند ن لیگی امیدوار وں کے مابین اختلافات کا سلسلہ شروع ہوا،میونسپل کمیٹی جہلم نے وائس چیئرمینی کے پھڈے پر چوہدری مقبول حسین ناراض ہو گئے،ان کو متعدد کونسلرز کی حمایت بھی حاصل تھی،وہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے راہنماؤں سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم،ایم این اے مطلوب مہدی،ایم این اے نگہت پروین میر،امیدوار برائے چیئرمین حاجی مرزا راشد ندیم،چوہدری راشد گھرمالہ،فیصل رحمن،حافظ اعجاز اور دیگر کی کوششوں سے میونسپل کمیٹی جہلم کی وائس چیئرمینی کا مسئلہ حل ہو گیا ہے ،متفقہ طور پر یہ طے پایا گیا ہے کہ چوہدری مقبول حسین ،حاجی مرزا راشد ندیم کے ساتھ پہلے چھ ماہ کیلئے وائس چیئرمین ہوں گئے جبکہ آخری ساڑھے تین سال چوہدری آصف میونسپل کمیٹی جہلم کے وائس چیئرمین ہوں گئے،مسلم لیگ ن کے راہنماؤں کی کاوشوں اور چوہدری آصف کی چھ ماہ کی قربانی سے مسلم لیگ ن میں اختلافات کافی حدتک کم ہوئے ہیں جبکہ چوہدری مقبول کو چھ ماہ کیلئے وائس چیئرمین بنانے پر کونسلر باؤ کرم الہٰی چوہدری نے تحفظات کردیا ہے ،میونسپل کمیٹی جہلم کیلئے حاجی مرزا راشد ندیم نے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے چیئرمین جبکہ چوہدری مقبول حسین نے وائس چیئرمین کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں،ملک انعام اور جنید گجر نے کورنگ امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کروائے ہیں ،ضلع کونسل کیلئے راجہ قاسم علی خان نے چیئرمین جبکہ ان کے ساتھ وائس چیئرمین کیلئے ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں،کورنگ کے طور پر راجہ احمد شوکت نے چیئرمین جبکہ مظفر اقبال نے وائس چیئرمین کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں،پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے جنرل سیکرٹری تاحال ضلع کونسل کی چیئرمینی کی دوڑ میں شامل ہیں اور ٹکٹ کیلئے حصول کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں،ضلع بھر میں ٹکٹ تبدیل ہونے کی افواہیں بھی گردش میں ہیں۔

The post ’بلدیاتی دنگل‘چیئرمین،وائس چیئرمین کے ٹکٹوں پر ’رولے‘،مسلم لیگ ن جہلم کے کیمپ میں ’کبھی خوشی کبھی غم‘کے مناظر appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles