جہلم(محمداشتیاق پال) چوہدری فواد حسین ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے چوہدری منظور رضا اشرف کیپری سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کی رہاش گاہ جادہ پرآمد، عہدیداران نے استقبال کیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان چوہدری فواد حسین نے چوہدری منظور رضا اشرف کے گھر ان سے ملاقا ت کی۔ اور انہوں نے چوہدری مظور رضا اشرف کو ضلع جہلم پاکستان تحریک انصاف کا سینئر نائب صدر نامزد ہونے پر مبارکباد دی اور پارٹی کے فیصلے کو سراہا، اس موقعہ پر چوہدری منظور رضا اشرف نے کہا کہ پی ٹی آئی ضلع جہلم فخر محسوس کرتی ہے کہ انہوں نے چوہدری فواد حسین کو بھاری ذمہ داری سونپی ہے عمران خان کے فیصلے کا خیر مقدم اور امید کرتے ہیں کہ چوہدری فواد عوامی مفاد کی خاطر پینا لیکس کو مذید واضح اور حقیقت کو حقیقت اور جھوٹ کا جھوٹ سامنے لائیں گے ، چوہدری فواد حسین نے منظور رضا اشرف کیپری کو سینئر نائب صدر بننے پر مبارکباد دی اور پارٹی فیصلے کو سراہا ، چوہدری منظور رضا اشرف نے کہا کہ پارٹی نے مجھے عہدہ سونپا تو اس کے ساتھ ذمہ داری بھی آئی ہے یہ ذمہ داری پارٹی کیلئے ہے جو پورا کرنے کیلئے میں کسی خاص گروپ سے نہیں ہوں بلکہ پی ٹی آئی ایک صف میں کھڑی ہو، میرے کام کرنے سے آمدہ الیکشن میں امیدواروں میں جو ٹکٹ ہولڈر ہونگے ان کو میری محنت کی وجہ سے فائدہ ہو گا نہ کہ مسائل۔ میری کوشش ہو گی کہ پی ٹی آئی ضلع جہلم میں کلین سویپ کرئے اس موقعہ پر چوہدری فواد حسین، چوہدری منظور رضا اشرف کیپری کے علاوہ عدیل جنجوعہ، چوہدری شفیق گجر سینئر نائب صدر انصاف ٹائیگر فورس ضلع جہلم، منظور حسین سابق امیدوار ونسلر جادہ،چوہدری تصور آف پنڈوڑی ، شاہد یعقوب، علی جٹ و دیگر موجود تھے۔
The post چوہدری فواد حسین ترجمان پاکستان تحریک انصاف اور چوہدری منظور رضا اشرف کیپری کی اہم ملاقات appeared first on JhelumGeo.com.