سوہاوہ (نمائندہ جہلم جیو) ٹی ایم اے کی خالی سیٹوں پر برا جمان ٹی او آئی اینڈ ایس کرپشن کا بے تاج بادشاہ بن گیا ڈی سی او جہلم کی خاموشی ٹی ایم اے کے قومی خزانے کو بھاری نقصان ،واٹر سپلائی سکیموں پر لاکھوں خرچ ہونے کے باوجود شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے سوہاوہ میں چیف آفیسر اور ٹی او فنانس کی سیٹیں عرصہ تین سال سے خالی پڑی ہوئی ہیں جبکہ ٹی او آئی اینڈ ایس کی سیٹ پر برا جمان عرصہ داراز سے سوہاوہ میں تعینات چوہدری عمران نے ٹی ایم اے کو ذاتی جاگیر بنا لیا ہے دونوں خالی سیٹوں کا چارج اپنے پاس رکھ کر فرضی بلوں کی منظوری کر کے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا رہا ہے جبکہ ڈی سی او جہلم کی عدم دلچسپی اور ان کے جہلم تک محدود رہنے کی وجہ سے ٹی ایم اے کے اہلکار کرپشن کے بے تاج بادشاہ بنے ہوئے ہیں واٹر سپلائی کی موٹروں اور پائپوں کی مرمت کے نام پر ہر ماہ لاکھوں روپے ہڑپ کیے جا رہے ہیں جبکہ شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اہلیان سوہاوہ نے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف درجنوں احتجاج کیے لیکن ڈی سی او جہلم سمیت کوئی ٹس سے مس نہ ہو رہا ہے پانی کی عدم فراہمی پر گھروں اور مسجدوں میں پانی کی شدید قلت سے شہری اور نمازی سخت پریشانی کا شکار ہیں عوامی حلقوں نے سیکرٹری پنجاب ، کمشنر راولپنڈی اور نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹی ایم اے سوہاوہ میں ہونے والی کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے ٹی ایم اے کا نہ صرف آڈٹ کروائیں اور ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائیں تاکہ شہری کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی واٹر سپلائی سکیموں سے مستفید ہو سکیں۔
The post ٹی ایم اے کی خالی سیٹوں پر برا جمان ٹی او آئی اینڈ ایس کرپشن کا بے تاج بادشاہ بن گیا appeared first on JhelumGeo.com.