جہلم(عبدالباسط)حضور نبی اکرم کی ولادت تمام مسلمانوں کے لیے باعث رحمت ہے۔ انسانیت کو غلامی سے نجات صرف حضرت محمد کی وجہ سے حاصل ہوئی۔ پیر ذکریا نعمانی گدی نشین ضلع جہلم
تفصیلات کے مطابق پیرذکریا نعمانی نے اپنے آستانہ عالیہ میں صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا حضرت محمد کی ولادت پر دنیا کے تمام انسان فخر کرتے ہیں۔ آپ کا یوم ولادت نہ صرف پاکستان میں بلکہ تمام ممالک میں منایا جاتا ہے۔ 12ربیع الاول کو پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول اسلام آباد میں ترقیبات ہوتی ہیں۔ مسلمان اپنی عقیدت کا اظہار کرنے کے لیے گھروں کوسجاتے ہیں تما م مساجد پر بینرز اور روشنی کا خصوصی انتظام کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحصیل دینہ میں اس سال بھی تمام مسلمان انتہائی عقیدت کے ساتھ جلوس نکالیں گے۔ اور تقریبات کا انتظام کیا جائے گا۔پیر ذکریا نعمانی کا کہنا تھا کہ اللہ کے حبیب کی وجہ سے مسلمان اس مقدس دن کو منا کر سکون قلب حاصل کرتے ہیں۔ اُن کی دنیاوی واخروی زندگی میں انقلاب آجاتا ہے۔ مسلمانوں کے لیے آپ کی ولادت بڑی اہمیت رکھتی ہے اس سے بھائی چارہ کی فضا پیدا ہوتی ہے۔ انسانیت سے پیار کرنے کاسبق ملتا ہے۔
The post حضور نبی اکرم کی ولادت تمام مسلمانوں کے لیے باعث رحمت ہے،پیر ذکریا نعمانی appeared first on JhelumGeo.com.