Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ماڈل پولیس اسٹیشن ایس ایچ او نے کمال مہارت کا مظاہرہ کر کے تیس لاکھ روپے کی ڈکیتی کو ناکام بنا دیا

$
0
0

جہلم(عبدالباسط)ماڈل پولیس اسٹیشن ایس ایچ او نے کمال مہارت کا مظاہرہ کر کے تیس لاکھ روپے کی ڈکیتی کو ناکام بنا دیا۔ متاثرین کا ماڈل پولیس اسٹیشن دینہ کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات ایک تا ڈیڑھ بجے کے دوران 8ڈاکو بوڑا جنگل کے قریب بائی پاس پر راجہ عثمان نامی شخص کے ڈیرے پر داخل ہوئے۔ تمام ملزمان کے پاس جدید اسلحہ تھا۔ انھوں نے گن پوائنٹ پر تین بھنسیں چار گائے اور ان کے بچوں کو ٹرک میں لوڈ کرلیا۔ بوقت ڈکیتی ڈیرے میں ادریس ،سفیان علی ،معظم اور ایک عورت موجود تھی ۔ ڈاکوؤں نے چاروں کو ذدوکوب کیا۔پولیس کوبروقت اطلاع موصول ہوتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ ماڈل پولیس نے فوری طور پرجی ٹی روڈپر مختلف مقامات پر ناکے لگوا کر مذکورہ ٹرک کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے۔

The post ماڈل پولیس اسٹیشن ایس ایچ او نے کمال مہارت کا مظاہرہ کر کے تیس لاکھ روپے کی ڈکیتی کو ناکام بنا دیا appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles