جہلم(میاں محمد ساجد)ضلع جہلم کی سیاسی و سماجی شخصیت محمد جاوید بٹ کے بیٹے کی شادی خانہ آبادی ایم پی اے چوہدری لال حسین ، میاں محمد ساجد، ریاض گوندل، رانا نوید الحسن چوہدری ظفر نو سمیت دیگر افراد کی کثیر تعداد میں شرکت تفصیلات کے مطابق جہلم کی سیاسی و سماجی شخصیت محمدجاوید بٹ کے بیٹے بلال بٹ کی گزشتہ روز جہلم کے مشہور و معروف میرج ہال فریش مین میں ولیمہ کی تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں ایم پی اے چوہدری لال حسین ، صحافی میاں محمد ساجد، ریاض گوندل، رانا نوید الحسن ، چوہدری ظفر نور ، حاجی تنویر اختر جہلم کے معروف تاجر مہر محفوظ ، لالہ مطلو ب، چوہدری مشتاق آف پھلائیاں ، ابرار بٹ ، اعجاز بٹ ، خادم بٹ ، عنصر بٹ، تصور بٹ ، ریاض بٹ کراچی ، حفیظ بٹ لندن ، فیصل بٹ اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم پی اے چوہدری لال حسین نے کہا کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں۔ہماری دعائیں ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان میں اتفاق پیدا کرے اور محبت کے ساتھ اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کرے ۔ فریش مین میرج ہال کے آنر حاجی سلیم طاہر نے مہمانوں کے لیے بہت اچھا انتظام کیا تھا اور کسی بھی قسم کا کوئی کھانا کھاتے وقت پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑا۔
The post ضلع جہلم کی سیاسی و سماجی شخصیت محمد جاوید بٹ کے بیٹے کی شادی خانہ آبادی appeared first on جہلم جیو.