جہلم(عبدالغفور بٹ)ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے کہاہے کہ یوم دفاع ملک کی بقا اور سالمیت کیلئے جان کی قربانیاں دینے والے پاک فوج کے جوانوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع ہے اور اس کے ساتھ ساتھ تجدید عہد کا بھی دن ہے کہ ہم ملک کے تخفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اپنے ایک پیغام میں ڈی سی او اقبال حسین خان نے کہاکہ پاکستان تاقیامت قائم رہنے کیلئے بنا ہے اور ملک کا ہر شہری ملک سے وفادار ہے اور ہر شہری کو اپنی افواج پر فخر ہے جنھوں نے ہمیشہ ملک کے تخفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دی۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بھی ہماری افواج نے لازوال قربانیا ں دی ہیں اور قوم کی مدد سے آج ملک میں امن و امان کی صورت بہتر ہو چکی ہے اور پوری قوم کے تعاون سے ملک سے دہشت گرد ی کے مکمل خاتمہ کیلئے کوششیں جاری ہیں تاکہ ملک کے روشن مستقبل کی ٹھوس بنیادر رکھی جائیگی۔
The post ہم ملک کے تخفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ڈی سی اوجہلم appeared first on جہلم جیو.