Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

چوہدری زاہد اختر ضلعی صدارت کے بعد تمام پارٹی کارکنوں کو متحد کر یں گے،منظور رضا اشرف

$
0
0
جہلم(محمداشتیاق پال)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری منظور رضا اشرف کیپری نے کہا کہ ضمنی الیکشن حلقہ این اے 63 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری فواد حسین نے خوب ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اس میں پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز نے ثابت کیا ہے کہ حلقہ میں ووٹ کسی ایک شخصیت کے نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کا ووٹ بینک ہے، 2013 ء کے جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی نے 43000 ووٹ لئے تھے اب 75 ہزار کے قریب ووٹ حاصل کرنے کے بعد یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ بینک کا گراف گرا نہیں بلکہ مستحکم ہوا ہے، انہوں نے مذید کہا کہ چوہدری زاہد اختر ضلعی صدارت کے بعد تمام پارٹی کارکنوں کو متحد کر یں گے تاکہ آئندہ الیکش میں پی اٹی آئی ضلع جہلم بھر سے کلین سویپ کرئے گی تاکہ عمران خان کا نعرہ سچ ثابت ہو سکے۔

The post چوہدری زاہد اختر ضلعی صدارت کے بعد تمام پارٹی کارکنوں کو متحد کر یں گے،منظور رضا اشرف appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles