جہلم(محمداشتیاق پال)رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد صابر منعقد ہوا جس میں طارق مغل چےئرمین کو گذشتہ سال کی آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی اور کڈنی سنٹر کی کارکردگی اور مریضو ں کو بہم پہنچائی جانے والی سہولیات اور کڈنی سنٹر میں مذید بہتری لائے جانے پر تفصیلاً بات چیت ہوئی، رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم کے پراجیکٹ پینے کا صاف پانی ہر انسان کی بنیادی ضروت ہے پر گذشتہ سالوں میں جس تعداد میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کئے اور انکی دیکھ بھال مرمت اور دیگر امور بھی زیر بحث آئے اجلاس میں چوہدری اعجاز احمد ایڈمنسٹریٹر، طارق مجیدی، شاہد مجیدی، محمد اشتیاق پال، توقیر ااسلم و دیگر ممبران نے شرکت کی آخر میں طارق مغل چےئرمین نے کہا کہ ہم لوگ اللہ تعالی کی خوشنودی کیلئے خدمت خلق میں رواں دواں ہیں اللہ تعالی اپنی مخلوق کی بہتری کیلئے اسباب پیدا کرتا رہتا ہے ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ خدمت خلق کیلئے اپنا وقت دیں تاکہ دکھی انسانیت مایوسی کا شکار نہ ہو جائے
The post رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد صابر منعقد ہوا appeared first on جہلم جیو.