مری(عثما ن علی سے) مری کے نواحی علاقہ دریاگلی کھنی تاک ڈھوک پلچھاتی میں 2 ستمبر جمعہ کے دن معصوم چھ سالہ بچے ابوبکر کو بھکاری کے روپ میں اغواء کار لے گیا بچے کی والدہ ظہر کی نماز پڑھ رہی تھی اور بچہ بھنگوڑے میں ڈالا ہوا تھا جب وہ نماز پڑھ چکی تو بچہ وہاں موجود نہ تھا اس سے قبل ایک اغواء کار بھکاری کے روپ میں اس کے گھر آیا جس پر اس نے کہا کہ وہ گھر پر مردموجود نہیں اور اس کو واپس کیا نماز پڑھ ماں جب فارغ ہوئی تو دیکھا بچہ موجود نہ تھا جس پر اس نے گھر سے نکل کو شور مچایا تو اغواء کار گھر کے نزدیک ہی بچے کو چھوڑ کر بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیا جس کو اہل علاقہ نے جنگل اور نشیبی گاؤں میں ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن اغواء کار بھاگنے میں کامیاب ہوگیا بچے ابوبکر کے والد حافظ طلعت ذاکر عباسی نے تھانہ مری میں اس سلسلہ میں رپورٹ درج کرادی ہے اس واقع کے بعد علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا عوامی حلقوں اور سماجی تنظیموں نے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ایسے اغواء کاروں کیخلاف جو مختلف علاقوں میں بھکاریوں کے روپ میں داخل ہوچکے ہیں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے اور بھکاریوں کا مری اور دیہی علاقوں میں داخلہ بند کیا جائے اس سلسلہ میں منتخب چےئرمین بھی کمیٹیاں بناکر ایسے واقعات کو روکنے میں اپنا کرداراداکریں۔
The post بھکاری کی چھ سالہ بچے کو اغواء کی کوشش ناکام appeared first on جہلم جیو.