مری(عثما ن علی سے)ٹی ایم اے مری کی غفلت اور نااہلی مری کے قدیمی لوئر بازار مری کھنڈرات میں تبدیل گزشتہ دن لوئر بازار کا ایک بزرگ تاجر ٹوٹے ہوئے گٹر میں گر کر شدید زخمی ہوگیامرکزی انجمن تاجران مری کا شدید احتجاج تاجر رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ لوئر بازار مری کی فوری تعمیر کی جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ کیا لوئر بازار اور اندرون شہر میں انسان نہیں بستے کیا؟تحصیل انتظامیہ اورٹی ایم اے مری چند شاہراہوں کے علاوہ ہزاروں کی آبادی اور سینکڑوں تاجروں کو مشکلات سے دوچار کیا ہوا ہے متعلقہ ٹی ایم اے مری اس غفلت اور لاپرواہی کا ذمہ دار ہے تاجروں اور اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری کاروائی اور اندرون شہر اور لوئر بازار کی تعمیرومرمت کیلئے فوری گرانٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
The post ٹی ایم اے مری کی غفلت، مری کے قدیمی لوئر بازار کھنڈرات میں تبدیل appeared first on جہلم جیو.