دینہ(جرار حسین میر سے) برطانوی نژاد پاکستانی شہری سامعہ شاید قتل کیس میں ایک اور مقدمہ درج ،مقدمہ میں جعل سازی،دھوکا دہی،اور فراڈ کی دفعات شامل مقدمہ اعلیٰ سطح کی تحقیقی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق درج کیا گیا ،مقدمہ میں مقتولہ کے ماموں حق نواز کو نامزد کیا گیا ، سامعہ شاید کو قتل سے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا رپورٹ کے مطابق منگلا کے مشہور مقدمہ کی انوسٹی گیشن کرنے والی ٹیم کی رپورٹ پر تھانہ سول لائن میں 471,468,420 کی دفعات کے تحت مقتولہ کے ماموں چوہدری حق نواز کے خلاف درج کیا گیا مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ مقتولہ کے ساتھ زناء باالجبر ہوا اور گلا دبا کر قتل کیا گیا اس کے باوجود مقتولہ کے ماموں حق نواز نے یونین کونسل سے حقا ئق چھپا کر فوتگی کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا جس میں سامعہ کو شکیل کی بیوی ظاہر کر کے طبعی موت قرار دیا گیا تفتیشی افسر کے حوالے سے برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا کہ سامعہ شاید کو قتل سے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے سابق شوہر چوہدری شکیل نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں دوپٹے کے ساتھ گلا دبا کر قتل کر دیا دریں اثناء چوہدری شکیل نے تفتیش میں جرم قبول کر لیا جبکہ فرانزک رپورٹ میں بھی زیاتی کی تصدیق ہوئی ہے جبک والدہ اور بہن کو پوچھ کچھ کے لیے پاکستان لانے کی کوشش کی جاری ہے دوسری طرف اس کیس میں ایس ایچ او منگلا کینٹ ملک عقیل عباس کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے پولیس کے سر براہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں ایس ایچ او منگلا کینٹ کو ملزم قرار دیا گیا رپورٹ ڈی آئی جی ابو بکر خدا بخش کی نگرانی میں مرتب دی گئی جس میں ایس ایچ او نے تفتیش کے دوران سامعہ قتل کیس میں ملزمان کی پشت پنائی کی ایس ایچ او منگلا کینٹ کو بھاری نذرانہ لینے اور پشت پنائی ثابت ہونے پر گرفتا ر کیا گیا
The post برطانوی نژاد پاکستانی شہری سامعہ شاید قتل کیس میں ایک اور مقدمہ درج ، appeared first on جہلم جیو.