Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ڈی سی اونے پیر سلیمان پارس کے عرس پر غیر شرعی پروگرام کی اجازت نہ دے کر ایک احسن اقدام کیا ہے،سید خلیل کاظمی

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)ڈی سی اونے پیر سلیمان پارس کے عرس پر غیر شرعی پروگرام کی اجازت نہ دے کر ایک احسن اقدام کیا ہے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہار ممتاز مذہبی راہنما خلیل حسین کاظمی ضلعی امیر مرکز ی جماعت اہلسنت جہلم نے اپنے آفس میں عقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ غیر شرعی پروگراموں کے خلاف ہماری جدوجہد بہت پرانی ہے مگر آج بڑی خوشی اس بات کی ہو رہی ہے اس لعنت سے چھٹکارا دلانے والے ہمارے محترم ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان ہیں انہوں نے اپنے عقیدت مندوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ڈی سی اوجہلم کے ساتھ ہیں جہاں کہیں بھی آپ عوام کی بہتری اور بھلائی کیلئے اقدام کریں گے ہم آپ کے ساتھ ہوں گے۔ہمیں آپ اپنے شانہ بشانہ پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی خوشی ہے کہ ہمارے محترم علماء کرام علامہ انعام اللہ جلالی ،علامہ محمد ریاض صدیقی ،مفتی ساجد،پیر سید فدا حسین سیفی بھی ہمارے ساتھ موجود ہیں آخر میں خلیل حسین کاظمی نے ڈی سی اوجہلم سے گزارش کی ہے کہ ضلع جہلم کے دیگر مزارات پر بھی عرس کے موقع پر غیر شرعی پروگراموں کی اجازت نہ دی جائے تاکہ معاشرے میں اصلاح کے پہلو نمایاں رہیں۔

The post ڈی سی اونے پیر سلیمان پارس کے عرس پر غیر شرعی پروگرام کی اجازت نہ دے کر ایک احسن اقدام کیا ہے،سید خلیل کاظمی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles