جہلم (دلنواز احمد ) تھا نہ سوہاوہ اور تھا نہ ڈومیلی کے علاقو ں میں لڑائی جھگڑو ں کے واقعا ت ،زمین کے تنا زعے اور معمولی تلخ کلا می پر ما ر کٹا ئی روز کا معمول بننے گی ،کلہا ڑیو ں کے وار سے شہری شدید زخمی ،مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطا بق صفدر حسین ولد رنگ باز سکنہ کوٹ دھمیک نے درخواست دی ہے کہ میں سوہاوہ سے اپنے گھر کی طرف جارہاتھا جب گھر کے قریب گلی میں پہنچاتو میرے سامنے سرفراز ولدگل فراز آگیا جس نے مجھ پر ڈنڈے سے وار کیا جو مجھے سر پر لگا اس کے بعد شاہ نواز نے مجھ پر پسٹل تان لیا اور گالیاں دیتے ہوئے کہا کہ میں تم کو جان سے ماردوں گااس کے بیٹا عاطف اور طلعت ولد سرفراز وغیرہ نے ڈنڈے اٹھا رکھے تھے اس کے علاوہ دو نامعلوم اشخاص بھی تھے ۔میرے شور واویلا کرنے پر میرے بیٹے وسیم صفدر اور نبیل صفدر آگئے جنہوں نے میری جان بچائی ۔تھا نہ سو ہاوہ پو لیس نے مقد مہ در ج کر لیا ہے ۔اسی طر ح اظہر محمود ولدمحمداکرم قوم گکھڑ سکنہ ڈھوک علی حیدر بڑاگواہ نے تھا نہ ڈومیلی پو لیس کو بتایا کہ میں اپنے موٹر سائیکل پر ڈھوک کشمیر ٹریکٹر لینے گیا جب واپس پنڈگل اندازاں کے قریب پہنچا تو ایک کار برنگ سفید اور موٹر سائیکل کھڑے تھے اچانک کار کے پیچھے سے اعتزازحسین ولد چوہدری جاوید ،محمدحسین ولد سید محمد ،محمد رمیض ولد محمد حسین مسلح ہائے کلہاڑیاں سکنائے پنڈ گل اندازاں سڑک پر آگئے اور مجھے روک لیا پھر جملہ ملزمان نے یکے بعد دیگرے وار کلہاڑیاں کرکے مجھے شدید مضروب کردیا۔وجہ عناد تنازعہ زمین ہے تھا نہ ڈومیلی پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
The post تھا نہ سوہاوہ اور تھا نہ ڈومیلی کے علاقو ں میں لڑائی جھگڑو ں کے واقعا ت appeared first on جہلم جیو.