Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ماں کے دودھ کا کوئی متبادل نہیں،بچے کیلئے ڈبے کا یا گائے کا دودھ مضر صحت ہے،ڈاکٹر آصف علی خان

$
0
0
جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام)ماں کے دودھ کا کوئی متبادل نہیں اور پیدائش کے بعد پانچ منٹ تک بچے کو ماں کا دودھ پلانا انہتائی ضروری ہے اور یہ دودھ بچے کیلئے کسی ویکسین سے بھی زیادہ اہم ہوتا ہے اور کئی خطرناک امراض سے تحفظ کا بھی ضامن ہے۔ بچے کیلئے ڈبے کا یا گائے کا دودھ مضر صحت ہے اور کوئی بھی فارمولا مکسچر بھی ماں کے دودہ کا نعم البدل نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر آصف علی خان نے اپنے دفتر میں میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر امیتاز ڈار اور ماہر حشرات ضمیر منہاس بھی موجود تھے۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر آصف علی خان نے کہاکہ 15 سے 20اگست تک ہفتہ بریسٹ فیڈنگ منایا جا رہا ہے جس کا مقصد ماں کی دودھ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور نوزائیدہ بچے کیلئے کسی بھی دوسرے دودھ یا فارمولا کے نقصانات کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو بھی بچہ دنیا میں آتا ہے قدرت نے اس کی خوراک کا پہلے ہی انتظام کیا ہوتا ہے جس کا کوئی متبادل نہیں۔ انہوں نے کہاکہ لیڈی ہیلتھ ورکر ز اور سکول ہیلتھ نیوٹریشن اس پورے ہفتہ میں گھر گھر جا کرماں کے دودھ کی اہمیت کو اجاگر کیا جا رہا ہے ۔

The post ماں کے دودھ کا کوئی متبادل نہیں،بچے کیلئے ڈبے کا یا گائے کا دودھ مضر صحت ہے،ڈاکٹر آصف علی خان appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Latest Images

Trending Articles



Latest Images