پنڈدادنخان (چوہدری سلیم باگڑی+محمدعزیر )شہر میں کھڑا بارشی پانی ڈینگی اور ملیریاپھیلانے کا ذریعہ بننے لگا تعفن اور بدبو سے عوام ذہنی اذیت سے دو چار اعلی حکام سے توجہ کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہر میں برساتی پانی،گلیوں ،محلوں ،نشیبی علاقوں میں ملیریا اور ڈینگی کی افزائش نسل کا سبب بننے لگا روزانہ سینکڑوں افراد اسی پانی کے اندر سے گزر کر گھروں کو جاتے ہیں جبکہ اکثر نشیبی علاقوں میں جہاں پر پانی کھڑا ہے وہیں اُن کے قریب گورنمنٹ اور پرائیوٹ سکولزہیں خدشہ ہے کہ معصوم بچے اور بچیوں کے اس پانی میں سے گزرنے کی وجہ سے ان کو بیماریوں کا خدشہ لاحق ہے ٹی ایم اے،ضلعی انتظامیہ اور سکولوں کی انتظامیہ کو اس کا فوری تدارک کرنا چاہیے۔
The post پنڈدادنخان شہر میں کھڑا بارشی پانی ڈینگی اور ملیریاپھیلانے کا ذریعہ بننے لگا appeared first on جہلم جیو.