جہلم(محمداشتیاق پال)جہلم شہر میں خصوصی طور پر پینے کا صاف اور صحت مند پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم نے جو بیڑا اٹھا رکھا ہے اس سے ضلع جہلم کے باسیوں میں آلودہ پانی کی وجہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا مریضوں میں خاطر خواہ کمی آئے گی،ان خیالات کااظہار طارق مغل چیئرمین رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم نے جامعہ اثریہ میں بورنگ مکمل ہونے اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بلڈنگ کی تعمیر شروع ہونے کے وقت صحافیوں سے خصوصی ملاقا ت کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں ہمارا دسویں واٹرفلٹریشن پلانٹ پکھوال اگلے چند روز میں عوام کیلئے افتتاح کر کے کھول دیا جائیگا،جس سے ڈھوک ابراہیم بخش،پکھوال،توکل پور پکھوال،پنڈرتوال،کالا دیو،نئی آبادی پکھوال کے لوگ پینے کے صاف پانی سے مستفید ہوں گے،گیارہ پلانٹ جامعہ اثریہ نزد قدیمی قبرستان چوک جلد مکمل ہو جائیگا،جس کے باعث نیا محلہ،مدنی محلہ،میجر نواز کالونی،مشین محلہ نمبر 1،محمد پور کے علاقہ جات پینے کا صاف پانی حاصل کر سکیں گے،اس کے ساتھ 16-ستمبر 2015کو کھیوڑہ تحصیل پنڈدادنخان حیدری چوک میں بارہویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا سنگ بنیاد اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان چوہدری محمد اشرف رکھیں گے،
The post پینے کا صاف پانی ضلع جہلم میں رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن کا اہم مشن ہے،طارق مغل appeared first on جہلم جیو.