پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز)ٹریفک پولیس پنڈدادنخان کا طارق نامی مقامی اہلکار سرعام موٹر سائیکل سواروں،رکشاؤں ڈرا ئیو روں،کان نمک کی سیر کے لیے آنے والوں لوگوں سے سرعام رشوت وصول کرتا ہے میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا میرے ہاتھ بہت لمبے ہیں میں اوپر تک حصہ دیتا ہوں ٹریفک پولیس کے افسران فوری نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی بھتہ خوری کے خلاف تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادنخان نے کچھ عرصہ قبل تحریک شروع کی تھی جو کہ کامیابی سے ہمکنار ہوئی تھی۔لیکن اب ٹریفک پولیس پنڈدادنخان کے طارق نامی مقامی اہلکا ر نے انت مچائی ہوئی ہے۔حیرانگی کی بات تو یہ ہے کہ اس مقامی اہلکار کو کس پولیس افسر نے یہاں تعینات کیا ہے ؟ اور کیوں کیا ہے؟۔یہ اہلکار تحصیل بھر میں صبح سے لیکر شام تک سرعام موٹر سائیکل سواروں،رکشاؤں ڈرا ئیو روں،کان نمک کی سیر کے لیے آنے سیاحوں کو تنگ کرنا اور دھونس سے بھتہ ماگنا اس کا معمول ہے۔خاص کر جس گاڑی میں خواتین بیٹھی ہوں کاغذات چیک کرنے کے بہانے کھڑا کر کے رکھتا ہے۔جبکہ رکشا ڈرائیوروں کی اکثریت نا بالغوں کی ہے اور ان میں ٹیپ ریکارڈر بھی لگے ہوئے ہیں جن میں وہ اونچی آواز میں بیہودہ گانے لگاتے ہیں اور تیز رفتاری کی ریس بھی لگاتے ہیں جس کی وجہ سے ہر ماہ قیمتی جانی نقصان ہو رہا ہے۔اور کئی غریب مسافر ا پائج ہو چکے ہیں جبکہ چمک کی وجہ سے اس نے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔عوامی سماجی حلقوں نے اس باثر اہلکار کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
The post ٹریفک پولیس اہلکار پنڈدادنخان طارق نامی شخص سرعام رشوت لینے لگا appeared first on جہلم جیو.