Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ہرن پور تا چک نظام سڑک کی مرمت نہ ہونے پر حادثات معمول

$
0
0
پنڈدادنخان(سکندر گوندل سے)دوسال قبل آنے والے سیلاب سے تباہ ہونے والی ہرن پور تا چک نظام سڑک کی مرمت نہ ہونے پر حادثات معمول بننے لگے،تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم میں دو سال قبل آنے والے سیلاب میں ہرن پور سے چک نظام اور ملکوال جانے والی سڑک کئی جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی تھی اور سڑک کے درمیان اور اطراف میں خطرناک گڑھے بن گئے تھے،حکومت کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیرو مرمت کا اعلان تو کیا گیا مگر تاحال اس سڑک کی مرمت نہیں کی گئی جس وجہ سے سڑک پر آئے روز موٹرسائیکل سوار وں کو حادثات کا سامنا رہتا ہے خصوصاً شام کے بعد سڑک کے درمیان اور اطراف کے گڑھوں میں کئی حادثے ہوچکے ہیں۔اہل علاقہ نے ڈی سی او جہلم اور ایکسئین ہائی وے سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سڑک کی فوری مرمت کی جائے اس سے قبل کہ سیلاب پھر آجائے اور سڑک کا نام ونشان ہی مٹنے لگے۔

The post ہرن پور تا چک نظام سڑک کی مرمت نہ ہونے پر حادثات معمول appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles