مری(عثما ن علی سے)مری میں 14 اگست کو جشن آزادی انتہائی جوش خروش سے منایا جائیگا جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز نماز فجر کے بعد تمام مساجد میں ملکی سلامتی و استحکام کیلئے قرآن خوانی و خصوصی دعاؤں سے ہوگا تقریب پرچم کشائی دفتر اسسٹنٹ کمشنر مری بوقت 8 بجے صبح شروع ہوگی 8.55 بجے سائرن بجائے جائینگے جس کے ساتھ ہی اسسٹنٹ کمشنر مری عارف عبداللہ خان پرچم کشائی کرینگے جس کے بعد تمام حاضرین مل کر قومی ترانہ پڑھیں گے جس کے بعد پولیس کا چاک وچوبند دستہ قومی پرچم کو سلامی دیگا جس کے بعد تلاوت کلام پاک ہوگی اور حضور پاک کی شان میں ہدیہ نعت پیش کیا جائیگا اے سی مری قیام پاکستان اور جشن آزادی کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہار کرینگے جسکے بعد ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا ہوگی ،سکولوں کے بچے بینڈ کی دھن پر پی ٹی شو پیش کرینگے ،تمام سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں پر چراغاں ہوگا مری شہر کی تمام سڑکوں پرجشن آزادی کی مناسبت سے بینرز اور جھندے لگائے جائینگے۔
The post مری میں 14 اگست کو جشن آزادی انتہائی جوش خروش سے منایا جائیگا appeared first on جہلم جیو.