Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

مری میں سٹی ٹریفک پولیس ہر ممکن ٹریفک سہولیات فراہم کر رہی ہے،فیصل سلیم

$
0
0
مری (عثما ن علی سے )مری گذشتہ روز ملکہ کوہسار مری میں ڈی ایس پی ٹریفک مری فیصل سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرمائی سیزن عروج پر ہے ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاح حضرات مری میں آئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مری میں بے پنا ہ رش ہے سٹی ٹریفک پولیس ہر ممکن ٹریفک سہولیات فراہم کر رہی ہے مستقبل قریب میں جشن آزادی پاکستان کا دن آ رہا ہے جس کو منانے کے لئے ملکہ کوہسار مری کو روشن کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ٹریفک کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے سپیشل بغیر فیملی والے موٹر سائیکلز سوار کو کسی بھی صورت مر ی شہر میں داخل نہ ہونے دیا جائے گا ۔ فیصل سلیم نے یہ بھی کہا کہ مری شہر مال روڈ پر آنے کے لئے صر ف ایک ہی انٹری پوائنٹ جھیکا گلی چوک ہے جہاں پر ایکسپریس وے ،پی ایم کے روڈ ، ایوبیہ روڈ ، پی سی روڈ ، نیومری روڈ سے ساری ٹریفک جھیکا گلی چوک کے راستہ سے مری مال روڈ آتی ہے جس کی وجہ سے اپر جھیکا گلی روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بڑ ھ جاتا ہے اور دوسری جانب مری میں پارکنگ کی گنجائش بھی انتہائی کم ہے اس لئے مال روڈ تک پہنچے تک لائن لین کی سختی سے پابندی کریں مری کی تمام روڈ ز پر دو طرفہ ٹریفک چلتی ہے اپکی چھوٹی سے غلطی(ڈبل لائن) کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں سیاح حضرات گھنٹوں پھنس کے رہ جاتے ہیں اسلئے ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں اور کسی بھی صورت جلد بازی سے کام نہ لیں اور ڈبل لائن نہ بنائیں ۔ مری میں ون وے کی سختی سے پابندی کرائی جائے گی۔ نو پارکنگ زون میں کسی بھی صورت گاڑی نہ پارک کریں ۔ ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لئے سنی بنک اور جی پی اوچوک مری کے مقام پر سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی نے دو کنٹرول روم قائم کیے ہیں تا کہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں کنٹرول روم رابطہ نمبر 051,9269200,ہے ۔ڈی ایس پی ٹریفک مری فیصل سلیم نے یہ بھی کہا کہ پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر اور روڈ پر لگے سائن بورڈ اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں یہ اپکے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

The post مری میں سٹی ٹریفک پولیس ہر ممکن ٹریفک سہولیات فراہم کر رہی ہے،فیصل سلیم appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles