مری (عثما ن علی سے )پوری قوم جو ش وخروش سے جشن آزادی منا رہی ہے۔ جس کے لیے ہم سب ایک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی مرزا سہیل بیگ سابق نائب ناظم مری سٹی نے تقریبات جشن آزادی کے سلسلے میں مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام منعقد ہ محفل موسیقی کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد ابرار عالم نے ابتدائی کلمات میں اغراض و مقاصد بیان کیے اور اس بات پر زور دیا کہ ہم سب کو تقریبات جشن آزادی میں جوش وخروش سے حصہ لینا چایئے اور آج کی تقریب اس بات کی غماز تھی۔معروف گلوکارہ وبی ریشماں نے اپنی والدہ ریشماں کے گانے گا کر لوگوں پر سحر طاری کر دیا۔تقریبات جشن آزادی کے سلسلے میں مورخہ 10اگست2016ء کو 10بجے دن مقابلہ مصوری ،مقابلہ مضمون نویسی نوجوان آرٹسٹوں اور سکول؍کالج کے طالبعلموں کے مابین آڈیٹوریم مری آرٹس کونسل میں ہوں گے۔
The post پوری قوم جو ش وخروش سے جشن آزادی منا رہی ہے appeared first on جہلم جیو.