Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پنڈدادنخان شہر میں گیس کے پریشر میں انتہائی کمی ،

$
0
0
پنڈدادنخان (چوہدری سلیم باگڑی+محمد عزیر )شہر میں گیس کے پریشر میں انتہائی کمی ،چولہے موم بتی کاکام کرنے لگے1976کے بعد پہلی دفعہ لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کا سامنا تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان شہر میں 1976سے گیس چالو ہے جسے گزشتہ روز مرمت کے نام پر ایک دن کیلئے بند کیا گیا دوبارہ گیس چالو ہونے پر پورے شہر میں گرمی کے اس موسم میں بھی گیس کے پریشر انتہائی کم اور موم بتی کے برابر شعلہ ہے اب جبکہ شہر میں لکڑیوں کے ٹال تک نا پیدہیں لوگ مٹی کے تیل کے چولہے تلاش لرتے پھر ت ہیں جبکہ ہوٹلوں ،تندوروں میں رش کا یہ عالم ہے کہ دوپہر کی روٹی لینے جائیں تو رات کو میسر ہوتی ہے شہر کی سیاسی و سماجی ،تاجر تنظیموں نے سوئی گیس حکام سے مسئلہ کی طرف فوری توجہ کر کے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

The post پنڈدادنخان شہر میں گیس کے پریشر میں انتہائی کمی ، appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles