Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ٹی ایم اے پنڈدادنخان کے زیر نگرانی بننے والی سڑک میں ناقص میٹریل کا استعمال

$
0
0
پنڈدادنخان (نمائندہ خصوصی ،راشد خان)ٹی ایم اے پنڈدادنخان کے زیر نگرانی بننے والی سڑک میں سر عام ناقص میٹریل کا استعمال ہوا جس کے نتیجے میں بننے والی غیر معیاری سڑک پہلی بارش ہی میں بہہ گئی ، رضوان ٹھیکیدار اور سرکاری افسران کی ملی بھگت کو پول کھل گیا۔۔ اہل علاقہ سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق موٹر وے انٹرچینج لّلہ سے ملحقہ قصبہ ٹوبھہ میں ٹی ایم اے پنڈدادنخان کے زیر نگرانی بنائی جانے والی سڑک میں ٹھیکیدار رضوان کی طرف سے سیمنٹ کی مقرہ مقدار استعمال نا کرنے کے علاوہ کھلے عام دریائی ریت کی بجائے عام زمینی مٹی ،ناکارہ کچی اینٹیں، اورگیڑا برائے نام استعمال کرنے کا پول پہلی ہی بارش میں کھل گیا ،جس سے عرصہ دراز کے بعد سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے مالیت خرچ ہونے پر سڑک کی مضبوطی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ یونین کونسل ٹوبھہ کے رہائشی افراد ارشد پرویز، محمد اکرم،اکرم علی،خضر حیات،جاوید اقبال،عتیق احمد،ملک احمد اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ یہ سڑک قصبہ ٹوبھہ کی مرکزی گزرگاہ ہے بارشوں کے موسم کے شروع ہی میںیہ ناقص میٹریل سے تیار کی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی سڑک اور اس سے ملحقہ نالیاں بہہ گئی ہیں حالیہ بارشوں کے دوران سڑک پر استعمال ہونے والے ناقص مٹیرل کے بہہ جانے سے سڑک پر کئی کئی فٹ تک پانی کھڑا ہو گیاہے جو عوام کے لیے کسی اذیت سے کم نہیں ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی سی او جہلم فوری ایکشن لیں اور ناقص تعمیراتی کام کرنے اور کروانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ یاد رہے دورانِ تعمیراس حوالہ سے ٹی ایم او پنڈدادنخان ملک ساجد سے بات کی گئی تھی تو انہوں نے کہا کہ میٹریل چیک کرنے کے لئے ٹیم بھیجی ہے جو کاروائی کرے گی۔ ٹیم چیک کرنے کے بعدٹھیکیدارپہلے سے بھی ذیادہ ناقص میڑیل استعما ل کرتا رہا۔

The post ٹی ایم اے پنڈدادنخان کے زیر نگرانی بننے والی سڑک میں ناقص میٹریل کا استعمال appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles