دینہ ( جرارحسین میر سے ) تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے عوام کی سہولت کے لیے بنایا گیا اراضی ریکارڈ سنٹر دینہ کی عوام کے لیے شروع دن سے وبال جان بنا ہوا ہے اراضی ریکارڈ سنٹر میں سہولیات کے فقدان کے علاوہ سائلین سے سر عام رشوت کا مطالبہ کیا جاتا ہے فر نیچر ٹوٹا پھوٹا اور بزر گوں ،خواتین کے بیٹھنے کا کوئی خاطر خواہ انتظام موجود نہ ہے افسران بالا صرف کاغذی فائلوں تک محدود ہیں کلاس فور تمام آنے والے سائلین سے پہلے ٹوکن کے حصول کے لیے رشوت طلب کرتے ہیں اور ریکارڈ سنٹر کے سینکڑوں چکر لگوائے جاتے ہیں عوام کا کوئی پر سان حال نہیں ،اراضی ریکارڈ سنٹر دینہ کے انچارج عادل قریشی سے ان کے موبائل پر رابطہ کی کوشش کی گئی مگر ان کا موبائل آف تھا اگر وہ اپنا موقف دینا چاہیں تو من و عن شائع کیا جائے گا دینہ کی عوام نے ڈی سی او جہلم سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
The post راضی ریکارڈ سنٹر دینہ میں سہولیات کا فقدان سائلین کو شدید دشواری کا سامنا appeared first on جہلم جیو.