ناقص آئل ،گھی ،مرچ مصالحہ ،اور غیر معیاری پتی کا سر عام استعمال ،ہسپتالوں میں مریضوں کا رش
دینہ ( جرارحسین میر سے ) تفصیلات کے مطابق عرصہ کئی سالوں سے دینہ شہر اور جی ٹی روڈ پر واقع ہوٹلز پر انسانی جانوں سے کھیلنے کا سلسلہ سر عام جاری ،محکمہ صحت کی خاموشی اعلی حکام کے لیے سوالیہ نشان بن گئی ہسپتالوں میں معدہ ،جگر میں مبتلا مریضوں کا رش ڈاکٹر ز ذرائع کے مطابق معدہ اور جگر کی دن بدن بڑتی ہوئی بیماریوں کی اصل وجہ ہوٹلز پر غیر معیاری کھانوں کی ہے ناقص گھی ،آئل اور مرچ مصالحہ کے سر عام استعمال سے انسانی جسم میں کئی مہلک بیماریاں جنم لے لیتی ہیں جن سے کئی انسان جان کی بازی ہار چکے ہیں اور کئی موت کی کشمکش میں ہیں یاد رہے کہ ان ہوٹلوں کو محکمہ صحت کی جانب سے کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے اور یہ عناصر سر عام انسانی جانوں کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں
The post ہوٹلوں پر غیر معیاری کھانوں سے شہری موذی امراض میں مبتلا محکمہ صحت خاموش تماشائی appeared first on جہلم جیو.