Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

شمیم آرا پاکستان فلم انڈسٹری کی ایک خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ تھیں،سلیم مراد

$
0
0
جہلم(افتخار کاظمی)پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ شمیم آرا جو کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں،اداکارہ شمیم آرا پاکستان فلم انڈسٹری کے ایک خوبصورت دور کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ تھیں۔ان خیالات کااظہار پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور رائٹر ڈائریکٹر سلیم مراد نے لاہور سے بذریعہ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شمیم آرا پاکستان فلم انڈسٹری کی ایک خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنے دور میں نہایت خوبصورت فلمیں پاکستان فلم انڈسٹری کو دیں جس میں ہمراز،نائلہ،آگ کا دریا،انگارے اور بہت سی فلمیں شامل ہیں۔ ویسے تو انہوں نے تمام پاکستان کے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا لیکن ان کی جوڑی وحید مراد کے ساتھ خوب بنتی تھی شمیم آرا کی فلمیں پرڈیوسروں کیلئے کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھیں انہوں نے کہا کہ آج وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن ان کی خوبصورت فلمیں ان کی خوبصورت یادیں ہمیں ہمیشہ یاد رہیں گئیں پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے ان کی فنکارانہ خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا ۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ اور پاکستان فلم انڈسٹری ٹی وی اورسٹیج کے جتنے بھی اداکار اس دنیا سے چلے گے ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

The post شمیم آرا پاکستان فلم انڈسٹری کی ایک خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ تھیں،سلیم مراد appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles