Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

تھانہ منگلا کی حدود میں ڈکیتی کی واردات

دینہ(جرار حسین میرسے)تھانہ منگلا کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ، مسلح ڈاکو برٹش فیملی کو لوٹ کر فرار، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز برطانوی نژاد عابدہ بیگم اپنے بچوں کے ہمراہ اتحاد ایئرلائن سے اسلام آباد پہنچی تو ایئر پورٹ سے اپنے بھائی شوکت سکنہ چیچیاں میرپور کے ہمراہ ہائی ایس پر سوار ہو کر اپنے گھر آرہی تھی کہ راستے میں ایک کلٹس گاڑی پر سوار مسلح افراد نے ہائی ایس کو روک لیا اور گن پوائنٹ پر برطانوی نژاد خاتون سے 5250پاؤنڈ ،6سونے کی چوڑیاں ، 3پاسپورٹ، 3شناختی کارڈ لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

The post تھانہ منگلا کی حدود میں ڈکیتی کی واردات appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles