جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام)ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے کہاہے کہ ضلع جہلم میں کانگو وائر س کے مناسب کنٹرول کیلئے ضلع بھر کے تمام داخلی راستوں پر محکمہ زراعت کی ٹیمیں تعینات کر دی گیءں ہیں جو مویشی لانے والی تمام گاڑیوں کو روک کر موشیوں پر سپرے کرتی ہیں تاکہ اگر کسی بھی جانو ر پر چیچڑ پرورش نہ پا سکیں۔ انہوں نے کہاکہ ذبیخہ خانوں میں قصائیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہاتھوں پر پلاسٹک کے دستانے پہنیں اور تمام خفاظتی تدابیر اپنانے کے احکامات جاری کر دئیے گے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ای ڈی او زراعت ڈاکٹر فضل محمودالحسن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کانگو وائر س کی روک تھام کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ڈی سی او اقبال حسین خان نے کہاکہ ضلع جہلم کے چھ داخلی راستوں پر ٹیمیں تعینات کر دی گئیں ہیں جن میں دریائے جہلم کا پل، مصری موڑ، کھیوڑہ پنڈ دانخان، للاانٹر چینج ، چکوال موڑ سوہاوا اور منگلا پولیس چیک پوسٹ دینہ شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ مویشیوں سے لدی گاڑیوں کی نگرانی کی جا تی ہے اور جانوروں پر سپرے کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع جہلم کانگو وائر س سے مکمل طور پر محفوظ ہے اور ضلع انتطامیہ اور محکمہ لائیوسٹاک کے تعاون سے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ کانگو سے بچا جا سکے۔
The post محکمہ زراعت کی ٹیمیں دوسرے شہروں سے لائے گئے موشیوں پر سپرے کریگی،ڈی سی اوجہلم appeared first on جہلم جیو.