پنڈدادنخان (تحصیل رپورٹر)واپڈا اور محکمہ بلڈنگ نے مسلم لیگ کو ہرانے کیلئے کمر کس لی ،فورس لوڈشیڈنگ ،تعمیراتی کاموں میں سست روری ن لیگ پوزیشن خراب کرنے لگے تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 63کے الیکشن قریب آتے جارہے ہیں اور پورے حلقہ کے اندر محکمہ بلڈنگ نے تعمیرات اور مرمت کے کاموں میں انتہائی سست روری برتنا شروع کر دی ہے معمولی کام جو کہ ہفتہ دس دنوں میں مکمل ہو سکتے ہیں روک دیے گئے ہیں یا انہیں انتہائی سست کر دیا گیا ہے اسی طرح محکمہ واپڈا نے نہ صرف نئے موقع پر پڑے ہوئے ٹرانسفارمر کی تنصیب سے اجتناب شروع کر رکھا ہے بلکہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ اوقات کارکے علاوہ بھی بجلی بند کرنا معمول بنا لیا ہے ضمنی الیکشن این اے 63کے انتخابات پر اس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں یاد رہے کہ واپڈا پنڈدادنخان کی طرف سے چوہدری یامین باگڑی کالج آف ٹیکنالوجی میں موجود ٹرانسفارمر چالو نہ ہونے کی بنا پر کالج ہذا کا کام بھی رکاوٹوں کا شکار ہے۔
The post واپڈا اور محکمہ بلڈنگ نے مسلم لیگ کو ہرانے کیلئے کمر کس لی ، appeared first on جہلم جیو.