پنڈدادنخان (محمد عزیر )گورنمنٹ چوہدری یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج کا پہلا سال سیٹوں سے بہت زیادہ طالب علموں نے داخلے کیلئے رجوع کیا تحصیل پنڈدادنخان کے علاوہ قریبی علاقوں کے طالب علم بھی داخلے کے خواہش مند تفصیلات کے مطابق گونمنٹ چوہدری یامین باگڑی کالج آف ٹیکنالوجی میں داخلے کیلئے پراپیکٹس جاری ہورہے ہیں داخلے کے خواہش مند طالب علموں کی تعداد پہلے چال دن میں ہی دو سو سٹیوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے تحصیل پنڈدادنخان کے ہزاروں طالب علموں کے علاوہ ملکوال ضلع منڈی بہاوالدین ،چک نظام ،میانی ضلع سرگوددھا کے علاوہ ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کی ایک کثیر تعداد نے بھی داخلے کیلئے رجوع کیا جبکہ کالج ہذا میں تعمیراتی کام اپنے آخری مراحل میں ہے دروازے لگنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ کالج ہذا میں گاڑیوں فرنیچر سمیت تمام سامان جہلم سے پنڈدادنخان منتقل کرنے کی تیاریاں بھی مکمل ہیں ذرائع کے مطابق چند دن میں تمام ضروری اشیا ء کے ساتھ کالج اپنے پہلے سال کا آغاز 6ستمبر سے کر دے گا مقامی صحافیوں کے دورے کے دوران مشاہدے میں آیا دفاتر ،کلاس روم کے علاوہ وہ تمام تعمیرات مکمل ہیں جن میں کلاسوں اجرا ہوگا۔
The post گورنمنٹ چوہدری یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج میں بہت زیادہ طالب علموں نے داخلے کیلئے رجوع کیا appeared first on جہلم جیو.