Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم ٹریفک پولیس ان ایکشن ،9ڈرائیونگ لائسنس معطل

$
0
0
جہلم (دلنوا ز احمد)ڈی ایس پی ٹریفک جہلم کی خصوصی ہدایات پر ٹریفک پولیس ان ایکشن ،9ڈرائیونگ لائسنس معطل ،2277موٹر سائیکل سواروں کے چالان ،لاکھوں روپے جرمانہ ،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک راجہ نثار احمد کی خصوصی ہدایات پر جہلم ٹریفک پولیس نے ایک ماہ میں 261کم عمر ڈرائیورں ،بغیر ہیلمٹ256،2سے زائد بٹھانے پر172موٹر سائیکل چلاتے ہوئے فون سننے پر68,ون وے پر33غفلت اور لاپرواہی پر265بغیر رجسٹریشن ،بغیر لائسنس ،غیر نمونہ نمبر پلیٹ سمیت کل 2ہزار 7سو تہترچالان کرکے لاکھوں روپے خزانے میں جمع کروائے ،ڈی ایس پی راجہ نثار احمد نے بتایا کہ رف ڈرائیونگ کرنے اور منع کرنے کے باوجود قانوں کی خلاف کرنے والے 9ڈرائیوروں کے لائسنس بھی معطل کئے گئے ہیں ان کے علاوہ 1روٹ پرمٹ بھی معطل کیا گیا ہے ایک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا راجہ نثار احمد کا کہنا تھا کہ والدین اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل یا گاڑی چلانے کے لئے نہ دیں وہ اپنی جان کے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان خطرے میں ڈال سکتا ہے جو ایک بڑے حادثے کا سبب بن سکتاہے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مہم جاری ہے ان کے چالان کرنے کے علاوہ ان کے والدین یا رشتہ داروں سے اشٹام لئے جارہے ہیں جو خلاف ورزی کی صورت میں ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی

The post جہلم ٹریفک پولیس ان ایکشن ،9ڈرائیونگ لائسنس معطل appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles