جہلم(عبدالغفور بٹ)گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے ملنے والے کرائم سین کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس گاڑی جہلم پولیس کرائم سین یونٹ کے حوالے ڈی پی او جہلم مجاہد اکبر خان نے کی اور کہا اس جدید دور میں پرانی ٹیکنالوجی اپنی افادیت کھو چکی ہے۔ جس وجہ سے حکومت پنجاب کی جانب سے ملنے والے گاڑی جو نہایت ہی جدید ٹیکنالوجی سے لیس جو قتل، ڈکیتی ، راہزنی، نقب زنی اس کے علاوہ دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش کے لیے بہت مدد گار ثابت ہو گی آج کرائم سین یونٹ جہلم کے حوالے کی جا رہی ہے۔ عوام کی آگاہی کے لیے میڈیا کا کام ہے کہ اس گاڑی کی افادیت سے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بتائیں کہ پولیس کے پہنچنے سے قبل جائے وقوعہ کے اندر ہر گز نہ جائیں تا کہ پولیس جدید مشینوں کی مدد سے کرائم سین اکٹھا کر سکے جو مقدمہ کو ٹریس کرنے اور پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ٹھوس ثبوتوں کے طور پر کام آ سکیں۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندگان کے علاوہ پولیس افسران میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر خالد ریاض خان ،ایس ایچ او تھانہ سول لائن راجہ منیب اقبال،ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک محمد ساجدو دیگر اہلکاران بھی شامل تھے۔
The post کرائم سین کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس گاڑی جہلم پولیس کرائم سین یونٹ کے حوالے appeared first on جہلم جیو.