ممبئی: بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور سپر اسٹار عامر خان نے اپنی قریبی دوست اداکارہ کرینہ کپور کو حمل کے دوران صحت کے حوالے سے مشورے دینا شروع کردیئے۔
بالی ووڈ اسٹار عامر خان جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ دوستی کے حوالے سے بھی مشہور ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے دوستوں کی مدد کے لیے بھی حاضر رہتے ہیں جب کہ گزشتہ دنوں بھی مسٹر پرفیکشنسٹ نے سب کے سامنے اپنی قریبی دوست اداکارہ کو دوران حمل صحت کے حوالے سے مشورہ دے دیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور ممبئی کے اسٹوڈیو میں اشتہار کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ فلم نگری کے مسٹر پرفیکشنسٹ بھی اچانک وہاں پہنچ گئے جس پر انہوں نے اپنی قریبی دوست اداکارہ کے ساتھ کافی وقت گزارا جب کہ دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ کھانا بھی کھایا جس کے بعد4 ماہ کی حاملہ بیبو نے کافی پینے کی خواہش کی تو عامر خان نے کافی پینے سے منع کرتے ہوئے دوران حمل احتیاطی تدابیر کے مشورے دے ڈالے۔عامر خان نے کرینہ کو حمل کے دوران ٹھوس غذا کے استعمال کا بھی مشورہ دیا جس پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے مشوروں پر عمل کرنے کا وعدہ کیا۔واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور خان نے عامر خان کے ساتھ فلم ’’تھری ایڈیٹس‘‘ میں مرکزی کردارادا کیا تھا۔
The post عامر خان کے کرینہ کپور کو حاملہ ہونے پر صحت کے حوالے سے مشورے appeared first on جہلم جیو.