کینیڈا: بدھ مت سے تعلق رکھنے والے چند اہم رہنماؤں نے کئی ہوٹلوں اورریستورانوں سے زندہ جھینگے خرید کر انہیں دوبارہ سمندر میں چھوڑ دیا۔
گریٹ اینلائٹنمنٹ بدھسٹ انسٹی ٹیوٹ سوسائٹی نے پرنس ایڈورڈ جزیرے میں بڑے پیمانے پر فروخت ہونے والے زندہ جھینگے خریدے جو بڑی رغبت سے کھائے جاتے ہیں۔ ان جھینگوں کو شیشے کے حوض میں زندہ رکھا جاتا ہے اور انہیں تیل یا ابلے ہوئے پانی میں ڈال کر کھانے کے لیے پکایا جاتا ہے۔تمام جھینگے خریدنے کے بعد انہیں پانی سے بھری پلاسٹک کریٹوں میں رکھا گیا اور ایک تیز رفتار کشتی کے ذریعے انہیں سمندر میں چھوڑ دیا گیا۔ اس کے بعد بدھت مت رہنماؤں نے رحم دلی اور محبت کے منتر بھی پڑھے۔ روحانی پیشواؤں نے دعا کی کہ جھینگے دوبارہ نہ پکڑے جائیں۔600 پونڈ وزنی زندہ جھینگے کو سمندر میں چھوڑنے کے بعد بدھ مت تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ہر ایک کی غذائی عادت کا احترام کرتے ہیں اور جھینگوں کو سمندر کے حوالے کرنے کا مقصد صرف یہی تھا کہ لوگوں کو رحم کا پیغام پہنچایا جائے لیکن ہم تمام لوگوں کو سبزی خور نہیں بنانا چاہتے ۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کار چلاتے اور سڑک پر چلتے ہوئے جانداروں، کیڑوں اور مکھیوں کا بھی خیال رکھا جائے۔
The post کینیڈا میں لوگوں کا جانوروں سے محبت کے اظہار کا انوکھا طریقہ appeared first on جہلم جیو.