Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایک اجلاس

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایک اجلاس زیر صدارت محمد الیاس عامر مہر منعقد ہوا جس میں چیمبر آف کامرس کے عہدیداران و ممبران نے بڑی شرکت کی اس موقع پر صدر محمدا لیاس عامر مہر نے کہا کہ طالبان القاعدہ گروپس نے پاکستان کی ترقی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے دہشت گردی کی وجہ سے ہمارا پیارا ملک پاکستان باقی دنیا سے ترقی کی راہ سے کم ازکم دس سال پیچھے چلا گیا ہے ہماری ترقی کی راہ میں رکاوٹ کی وجہ طالبان القاعدہ گروپس ہیں جو بیرونی طاقتوں سے فنڈ لے کر پاکستان دہشت گردی کی کاروائی کررہے ہیں ہمارے ملک کا کاروباری طبقہ ان سے خوف زدہ ہیں طالبان القاعدہ گروپس کی کاروائیوں سے نہ ہمارے کاروباری مراکز محفوظ ہیں اور نہ ہی ہماری یونیورسٹی اور سکول اے پی ایس آرمی پبلک سکول ،باچا خان یونیورسٹی کے واقعات ہمارے سامنے ہیں اس کے علاوہ سینکڑوں دہشت گردی کے واقعات جو ہمارے سامنے ہوئے وہ ساری قوم جانتی ہے۔ہماری پاک فوج نے جس طرح طالبان القاعدہ گروپس کے خلاف جنگ ضرب عضب میں بہادری کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہیں اور اس کی مثال دنیا میں کہیں بھی نہیں ملتی میں بطور صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں مجھے اپنے شہر اور پاکستان کے تمام کاروباری بھائیوں سے امید ہے کہ وہ بھی ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

The post چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایک اجلاس appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles