Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

حلقہ این اے 63کے سب سے بڑے شہر کھیوڑہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا بھرپور انتخابی جلسہ

$
0
0

پنڈدادنخان (چوہدری سلیم باگڑی +محمد عزیر )حلقہ این اے 63کے سب سے بڑے شہر کھیوڑہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا بھرپور انتخابی جلسہ گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ کے گراؤنڈ میں سجائے گئے سٹیج پر مرکزی قائدین پارٹی نامور قائدین قمر زمان کائرہ،ندیم افضل چن ،راجہ عمران اشرف ،محمود مرزا جہلمی اور امید وار قومی اسمبلی جہانگیر محمود مرزا کے علاوہ مقامی قیادت نے خطاب کیا عید ملن کے نام سے ہونے والے جلسہ میں تحصیل بھر سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عوام نے کافی تعداد میں شرکت کی ،گزشتہ کئی سالوں کے بعد اس تحصیل میں جہاں پر 1975کے بعد پی پی پی کوئی خاص مقام حاصل کرنے میں ہمیشہ ناکام رہی مگر اس بار جلسے اور کمپین کی حد تک کافی سرگرم ہے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ لوگ ہماری پانچ سالہ حکومت کا تذکرہ کرتے ہوئے نہیں سوچتے کہ ہمیں 2008میں پاکستان کس حالت میں دیا گیا تھا اور ہم نے 2013میں جب حکومت چھوڑی تو پاکستان کی اقتصادی حالت ،مہنگائی،بے روز گاری کی شرح 2008کے مقابلہ میں بہت زیادہ بہتر تھی ہم سے پہلے قومی ترانہ،قومی پرچم صرف چھاینوں اور کنٹونمنٹ کی حدود تک محدود ہو کر رہ گیا تھا یہ پیپلز پارٹی کی ہی کوششوں کا ثمر ہے کہ بلوچستان کی علیحدگی پسند جماعتیں الیکشن لڑ کر قو می دھارے میں شامل ہوئیں فاٹا ہو یا وزیرستان یا کراچی ہم نے 125سیٹوں کے ساتھ جتنے حالات ٹھیک کیے ممکن نہیں تھے جبکہ آج کے حکمران صرف اپنے حالات درست کررہے ہیں لاہور میں لوہے کی ایک دوکان کے مالک 36سالوں میں چھ چھ ارب روپے کی رہائش گائیں انگلینڈ ،دوبی،سعودی عرب جیسے ملکوں میں بنا بیٹھے ہیں لیکن انہیں کوئی نہیں پوچھتا عدلیہ ان کی حمایتی جبکہ میڈیا لونڈی کا کردار ادا کرتاہے جبکہ اس کے بر عکس ہمارے پانچ سالوں میں افتخار چوہدری اور عدلیہ ہماری سب سے بڑی اپوزیشن تھی میڈیا کی اکثریت کا سلوک بھی کبھی پیپلز پارٹی کے ساتھ برابر نہیں رہا بلکہ ہمیں تو ہمیشہ عدالتوں اور میڈیا نے سوکنوں کی طرح ٹریٹ کیا ہے ہماری حکومت میں ہر ہفتہ سوموٹو کی چھریاں چلائی جاتی تھیں اب وہ تمام کیس کہاں کیوں نہیں ہمیں سزا دی جاتی اگر ہم نے کرپشن کی ہے تو وہ تمام مقدمات کہا گے کیا افتخار چوہدری جاتے ہوئے وہ تمام فائلیں تمام سوموٹو ساتھ لے گیا یہ بات نہیں ہے بلکہ ہمارا میڈیا ٹرائل عدالتی ٹرائل کیا جاتا رہا ہم کہتے تھے 2018تک بجلی کا بحران ختم ہو جا ئے گا جس کے لیے رینٹل پاور لائیں گے اُن پر روز سوموٹو ہوا ہماری حکومت کے وزیروں ،وزیر اعظم عدالتوں کے چکر لگاتے رہے روزانہ ٹی وی سٹیشنوں پر بیٹھ کر اپنی صفایاں پیش کرتے رہے آج کوئی نہیں پوچھتا نندی پور پراجیکٹ ہو یا سولر پارک اربوں روپے کے منصوبے زیر التوا یہ کرپشن نہیں تو کیا ہے اب میڈیا بھی سویا ہے اور عدالتیں بھی خاموش؟
ہم نہیں کہتے کرپشن کے خلاف تحقیقات نہ کرو ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ لوٹ مار کرنے والوں کو گرفتار نہ کرو لیکن خدارا پانامہ لیکس کی طرف بھی دھیان دینا شروع کرو وزیر اعظم سے اور جو کرپٹ ہے پکڑ کر جن کی دولت کے پہاڑ باہر ملکوں میں پڑے ہیں جن کے اربوں روپے کے اثاثوں ہیں اور اُن کے حلال ہونے میں شک ہے اُن کو بھی پکڑو موجودہ حکمران کوئی فرشتے نہیں ہیں پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکمرانی ہورہی ہے اب عدلیہ سوموٹو اب میڈیا اپنا کردار کریں لوٹی ہوئی دولت کا حساب کریں ۔ کھیوڑہ تحصیل پنڈدادنخان مزدوری کی سر زمین ہے اور ہمیشہ پیپلز پارٹی نے مزدور کسانوں کی بات کی تحصیل کے 12ہزار پینشروں کو چوآسیدن شاہ سے پینشن لینے کے لئے جانا پڑتا ہے جو انتہائی ظلم ہے اور اس قسم کے ظلم ن لیگ ہمیشہ سے کرتی آئی ہے آج پورے پاکستان میں کسانوں اور مزدوروں کی حالت سب سے بُری ہے پیپلز پارٹی نے جاگیر داروں ،سرمایہ داروں کو آپ کے سروں سے اتارا تھا اور آپ نے دوبارہ پھر انہیں سروں پر مسلط کیا ہے آپ لوگ بھی ووٹ دیتے وقت سوچا کریں ۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ وزیر ندیم افضل چن نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان والوں کیلئے محمود مرزا جہلمی اچھا سیاستدان ثابت ہو گا جس کا ماضی حال آ ہ کے سامنے ہے اگر اس میں کوئی برائی ہے تو ہمت کرو اٹھو اور بتا ؤ اگر نہیں تو پھر تقابلی کرو دوسرے امیدوار سے بہتر محسوس کرتے ہو تو ووٹ دو وگرنہ گزشتہ تیس سالوں سے آپ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں ،پانی کے بغیر کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہو اور آئند بھی اُن لوگوں سے کسی قسم کی امید نہ رکھو جہانگیر محمود مرزا نے عوام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلال پور شریف سے لے کر کندوال تک ہر شخص ہمیں جانتا ہے ہمارا ماضی اور حال لوگوں کے سامنے ہے ہم نے ہمیشہ عوام کی بہت قدر کی ہے اور آئندہ بھی کریں گے ہم صرف ووٹ لینے کیلئے آپ کے پاس نہیں آئے بلکہ ہر وقت اور ہمیشہ آپ کے پاس ہوتے ہیں اور جتنے ہارنے کی بات نہیں ہے ہم آئندہ بھی آپ ہی کے پاس ہونگے ۔
سب سے آخر میں سابق امیدوار قومی اسمبلی مرزا محمود جہلمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قسمت کی ستم ظریفی دیکھے کہ آج لوٹے بھی ہمیں لوٹا کہ رہے ہیں اپنی زندگی میں اتنی پارٹیاں نہیں بدلی جتنی پارٹیاں ہمارے چوہدری بدل چکے ہیں ہم پہلے بھی ضلع جہلم تحصیل پنڈدادنخان میں رہتے تھے رہتے ہیں اور رہیں گے جبکہ اوکاڑہ سے آئے ہوئے دوبارہ اوکاڑہ میں ہی ملیں گے کھیوڑہ اور تحصیل والوں کو سوچنا ہوگا آپ کے ساتھ ساتھ کیا جارہا ہے۔

The post حلقہ این اے 63کے سب سے بڑے شہر کھیوڑہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا بھرپور انتخابی جلسہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles