Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کھیوڑہ میں پیپلز پارٹی کے جلسۂ عام کا انعقاد

$
0
0
کھیوڑہ( راجہ فیاض الحسن) کھیوڑہ میں پیپلز پارٹی کے جلسۂ عام کا انعقاد۔قائرہ، چن اور عمران اشرف کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسہ کا انعقاد ہوا۔یہ جلسہ پارٹی کے امیدوار برائے حلقہ این اے 63 جہانگیر محمود مرزا ایڈوکیٹ کی انتخابی مہم کا حصہ تھا۔ اس جلسہ کا انعقاد شماما چوک پر ھائی اسکول کے گراؤنڈ پر ہوا۔ پہلا مقرر محمود مرزاجہلمی تھے انھوں نے پارٹی تبدیل کرنے کے فیصلہ کی صفائی پیش کرتے ہوئے تحریک کے امیدوار پر شدید تنقید کی۔چودھری علی اصغر صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے سامعین سے پیپلز پارٹی کے جموں کشمیر اورجہلم کے امیدواروں کا کامیاب کرنے کی اپیل کی۔راجہ عمران اشرف نے پارٹی کی جانب سے ماضی میں کی جانے والی غلطیوں اور کوتاہیوں کو تسلیم کرتے ہوئے سامعین سے معافی مانگی۔انھوں نے امیدوار کو کامیاب کرنے کے لئے اجتماعی جدوجہد پر زور دیا اور حلقہ کو پسماندہ رکھنے کے الزام میں حکمرانوں پر تنقید کی۔ندیم افضل چن نے پارٹی کے ماضی میں کئے جانے والے کارنامے گنوائے اور نواز شریف پر کرپشن کا الزام لگا کر تنقید کی۔قمر الزمان قائرہ کا دعویٰ تھا کہ پیپلز پارٹی نے دیوالیہ ملک کو استحکام بخشاا ور دہشت گردی کے عفریت کو کچلا۔امیدوار نے بھی حاضرین سے خطاب کیا۔جلسہ کی عجیب بات اسٹیج پر آویزان طغرہ پر ندیم افضل چن کی مرکزی تصویر کی موجودگی اور امید وار کی تصویر کا غیاب تھی۔اس کے علاوہ اسٹیج کی اونچائی اس قدر تھی کہ صحافیوں کو مہمانوں اور مقررین کی تصویریں لینے میں دشواری پیش آئی۔ مزید برآں جلسہ گاہ میں صحافیوں کے لئے نشستوں کا اہتمام ہی موجود نہیں تھا چند نشستوں کا بدوبست صحافیوں کے احتجاج کرنے کے بعد نصف گھنٹے کی تاخیر سے کیا گیا۔چند سو افراد نے جلسہ میں شرکت کی۔

The post کھیوڑہ میں پیپلز پارٹی کے جلسۂ عام کا انعقاد appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles