Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق جلد ازجلد آزاد کیا جائے،چوہدری عبدالشکور

$
0
0
جہلم(افتخار کاظمی)کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق جلد ازجلد آزاد کیا جائے ان خیالات کااظہار چوہدری عبدالشکور پی پی پی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر جو ظلم و ستم ہو رہے ہیں وہ ناقابل برداشت ہیں اب تک ہزاروں لاکھوں بے قصور اور نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے ۔یہ کھلم کھلی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کیونکہ کشمیر کے الیکشن ہونے والے ہیں اور بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر اپنے ظلم اور بربریت کو تیز کر دیا ہے لیکن ظالم کا ظلم ختم ہو جاتا ہے لیکن مظلوم کا صبر کبھی ختم نہیں ہوتا۔ظلم جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے ہماری اقوام متحدہ سے اپیل ہے کہ وہ جلد ازجلد کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کی مطابق آزاد کرائے تاکہ وہ بھی دنیا میں ایک آزاد قوم کی طرح آزادی سے جی سکیں۔

The post کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق جلد ازجلد آزاد کیا جائے،چوہدری عبدالشکور appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles